بہاولپور : 25 سال قبل امریکی خواتین کو قتل کرنیوالا سیریل کلر گرفتار

Bahawalpur

Bahawalpur

بہاولپور (جیودیسک) بہاولپور میں 25 سال قبل امریکی خواتین کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سیریل کلر گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم احمد پور شرقیہ کا عمر رسیدہ شخص ہے۔

جس نے 1988 میں امریکہ سے آئی دو خواتین جن میں ایک سکول پرنسپل کیھترین بھی شامل تھی کو بہاولپور بائی پاس سے اغوا کیا اور جنگل میں زیادتی کے بعد لاشیں وہیں پھینک کر فرار ہو گیا تھا جس کو 25 سال بعد پولیس نے احمد پور شرقیہ سے گرفتار کر لیا جس نے تفتیش میں متعدد خواتین کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔