بہاولپور: احمد پور شرقیہ میں مسافر بس الٹ گئی، 15 افراد زخمی

Bahawalpur

Bahawalpur

بہاولپور (جیوڈیسک) بہاول پور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر احمد پور شرقیہ کے علاقے پکی پل کے قریب پیش آیا۔

بس لاہور سے صادق آباد جارہی تھی۔ حادثے میں خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔