بہاولپور میں 4 ملزمان گرفتار، 200 لیٹر شراب برآمد

Accused Arrested

Accused Arrested

بہاولپور (جیوڈیسک) پولیس اورحساس ادارے کے اہلکاروں نے بہاولپور میں سرچ آپریشن کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کے200 لیٹر شراب برآمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

ضلع پولیس ترجمان کےمطابق پولیس اورحساس ادارے کے اہلکاروں نےمختلف مقامات پرسرچ آپریشن کیا۔ دوران آپریشن تھانا اوچ شریف کی حدود سے 4 مشتبہ افراد کوحراست میں لیا گیا۔

پولیس نے دوران تفتیش ملزمان کی نشاندہی پر 200 لیٹر شراب برآمد کرلی۔