بہاولپور (جیوڈیسک) بہاولپور کے چڑیا گھر میں بنگالی شیرنی نے 4 بچوں کو جنم دیا ہے۔ بنگال کی شیرنی مونا نے 12 روز قبل چار بچوں کو جنم دیا۔ مونا نے خود بھی بہاول پور کے چڑیا گھر میں ہی آنکھیں کھولی تھیں۔
چاروں بچوں میں سے ایک کی حالت کمزور ہے، جس کیلئے انتظامیہ نے خصوصی طور پر امریکا سے دودھ منگوا لیا ہے۔ نئے مہمانوں کی آمد سے چڑیا گھر میں شیروں کی تعداد میں تو اضافہ ہواہی ہے لیکن اب سارا دن بچوں کا بھی رش لگا رہتا ہے۔