بہاولپور: بینک ڈکیتی ، 4 ڈاکو 20 لاکھ لوٹ کر فرار

Bahawalpur

Bahawalpur

بہاولپور (جیوڈیسک) بہاولپور میں چار ڈاکو نجی بینک سے بیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ مزاحمت پر دو سکیورٹی گارڈ کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے بینک مینجر کو گرفتار کر لیا ہے۔ چار ڈاکو دوپہر کے وقت غلہ منڈی میں واقع بینک میں داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بنا لیا۔

سیکیورٹی گارڈز نے مزاحمت کی تو ملزمان نے انہیں زخمی کر دیا اور بیس لاکھ کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈی پی او بہاولپور سہیل ظفر چھٹہ کے مطابق بینک انتظامیہ کو بار بار سیکیورٹی اقدامات کی ہدایت کی گئی تھی لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ زخمی گارڈز کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔