بہاولپور : کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا مبینہ دہشت گرد گرفتار

Terrorists

Terrorists

بہاولپور(جیوڈیسک)بہاولپورکی پولیس نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے خود کش جیکٹس اور بم بنانے کے ماہر مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔مبینہ دہشت گرد عبدالماجد کے سر کی قیمت حکومت پنجاب نے 5 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

جو رحیم یار خان کے نواحی علاقہ ظاہر پیر کا رہائشی بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم عبدالماجد عرف ماجد خان کالعدم تنظیم کے لئے خود کش جیکٹ اور بم بنایا کرتا تھا اور اشتہاری بھی تھا۔ پولیس نے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔