بہاولپور (جیوڈیسک) کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے 8 دہشت گرد بہاولپور بائی پاس کے قریب واقع جنگل میں روپوش تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
اطلاع پر سی ٹی ڈی ملتان اور بہاولپور کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گھیراؤ کیا تو دہشت گردوں نے ہینڈ گرنیڈ دھماکے کے بعد فائرنگ کر دی۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 2 دستی بم، بم بنانے کا سامان، کلاشنکوفیں اور پسٹل برآمد ہوا۔
حساس اداروں نے علاقے کا گھیراؤ کر کے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔