بہاولپور : سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشتگرد گرفتار

Arrest

Arrest

بہاولپور (جیوڈیسک) سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں جاوید، مولوی آصف اور محمد طیب شامل ہیں جنہیں مخدوم پور گاؤں اوچ شریف ضلع بہاولپور سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے جو اوچ شریف میں مزار کو ہدف بنانا چاہتے تھے۔

مذکورہ دہشت گردوں کے قبضہ سے بارودی مواد اور 2 الیکٹرانک ڈیوائسز برآمد کر کے انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔