بہاولپور (جیوڈیسک) بہاولپور میں آدھے تولہ سونے کی بالیاں حاصل کرنے کے لئے خالو نے اپنی 6 سالہ بھانجی کو قتل کر دیا۔ ڈی ایس پی صدر راجہ غلام عباس کے مطابق گیلے وال کا رہائشی ملزم مطلوب شاہ بستی اعوان میں اپنی سالی کے یہاں مہمان کے طور آیا تھا اور اپنی 6 سالہ بھانجی ارم کو کھیتوں میں گھمانے لے گیا۔
جہاں ملزم نے بچی کے کانوں سے آدھے تولہ سونے کی بالیاں اتاریں۔ اسے گلا دبا کر قتل کیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے بچی کی لاش کھیتوں سے برآمد کرلی اور تحقیقات کے بعد ملزم مطلوب شاہ کو گرفتار کرلیا جس نے تفتیش کے دوران اپنا جرم قبول کرلیا۔