بہاول نگر میں غیرت کے نام پر پھوپی اور دادی کو قتل کرنے والے مفرور ملزم نے ایک اور شخص کو قتل کر دیا

چشتیاں: بہاول نگر میں غیرت کے نام پر پھوپی اور دادی کو قتل کرنے والے مفرور ملزم نے ایک اور شخص کو قتل کر دیا۔ چشتیاں کے نواحی علاقے قبول فتانی میں 5 روز قبل 3 افراد نے ملزم اجمل کی پھوپی کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ ملزمان نے مزاحمت پر اجمل کے چچا محمد یار کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔

جس کے بعد اجمل غیرت کے نام پر پھوپی اور دادی کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔ بعد میں مفرور قاتل نے بستی برالاں میں جا کر پھوپی کو اغوا کرنے والے ملزمان کی پشت پناہی کرنے پرایک زمیندار کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جو ہسپتال لیجاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا پولیس نے دونوں واقعات کی ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔