لاہور (جیوڈیسک) بہاولپور سے پیپلز پارٹی کے رہنما منور حیات عباسی نے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری سے ملاقات کے بعد ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں ہونے والی اس ملاقات میں تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری، جنرل سیکریٹری یاسمین راشد اور رکن قومی اسمبلی شفقت محمود موجود تھے۔
پی ٹی آئی کے رہنما وں کا کہنا تھا کہ آنے والا دور تحریک انصاف اور عوام کا ہے، ن لیگ پیپلز پارٹی کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، حکومت بجلی اور پٹرول بم گرا رہی ہے لیکن پیپلز پارٹی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کوغریب عوام کے مسائل کی کوئی فکر نہیں۔