بہاولپور: پولیس کا چھاپہ، غیر قانونی منی ایکسچینج برآمد، 3 گرفتار

Bahawalpur

Bahawalpur

بہاولپور (جیوڈیسک) بہاولپور میں پولیس نے منی ایکسچینج اور گیٹ وے برآمد کر کے بین الاقوامی گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او بہاولپور سہیل حبیب نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان کا تعلق لودھراں کی تحصیل کہروڑ پکا سے ہے جو بہاولپور کی عباسیہ اسٹریٹ میں غیر قانونی منی ایکسچینج اور گیٹ وے کے ذریعے گرے ٹریفنکنگ میں ملوث ہیں۔

گرفتار کئے گئے ملزم قومی خزانے کو ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے۔ ملزموں کے قبضے سے سیکڑوں سم کارڈ، ٹی پی لنک اور دیگر کمیونیکیشن آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔