بہاولپور :پولیس کی ریڈ ، ورلڈ کپ میچوں پر جوا کروانے والا ملزم گرفتار

Arrested

Arrested

بہاولپور (جیوڈیسک) بہاولپور پولیس کا ورلڈ کپ کرکٹ میچز پر جوا کرانے والے ڈیلروں کے خلاف کریک ڈاﺅن ، ڈاکٹر جواد نامی ڈیلر کے اڈے پر چھاپہ مار کر 12 سے زیادہ ٹیلی فون اور دیگر سامان سمیت ایک ملزم کو گرفتار کرلیا

دیگر اڈوں پر کارروائی کے لئے پولیس روانہ ۔ ڈی ایس پی سٹی شفقت عطاء کی نگرانی میں شہر بھر میں ہونے والے ورلڈ کپ کرکٹ جوئے کے اڈوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاﺅن جاری ہے ۔ لاری اڈہ کے قریب ڈاکٹر جواد نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر پولیس نے متعدد ٹیلی فون اور کمپیوٹر سمیت سامان برآمد کرلیا

جس پر ضلع بھر سے کروڑوں روپے مالیت کا کرکٹ جوا ہو رہا تھا اس دوران ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کرکے ان کی وردیاں پھاڑ دیں اور کار سرکار میں مداخلت بھی کی۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر شاہدرہ سمیت شہر کے دیگر مقامات پر قائم جوئے کے اڈوں پر کارروائی شروع کر دی ہے ۔