بہاولپور کی حامی سیاسی ودینی جماعتوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے قائدین پر مشتمل ‘گرینڈ الائنس’ کی تشکیل پر اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیاگیا ہے
Posted on February 10, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
احمد پورشرقیہ (جی پی آئی)بحالی صوبہ بہاولپور کی حامی سیاسی ودینی جماعتوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے قائدین پر مشتمل ‘گرینڈ الائنس’ کی تشکیل پر اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیاگیا ہے کہ متحد ہوکر ایک پلیٹ فارم سے بحالی صوبہ بہاولپور تحریک کو تیز ترکیا جائے۔ یہ فیصلہ بحالی صوبہ بہاولپور تحریک کے قائد محمد علی درانی کی رہائش گاہ پر جمعیت علما اسلام(ف) اور متحدہ محاذ صوبہ بہاولپور کے قائدین کے مشترکہ اہم اجلاس میں کیاگیا۔
اجلاس میں جے یوآئی (ف) پنجاب کے امیر مولانا رشید احمد لدھیانوی، مولانا خلیل الرحمن درخواستی، میاں محمد مظہر نثار، قاری عظیم بخش، چوہدری محمد اکرم، قاری ظفر اقبال شریف، مولانا نذیر احمد وارن، قاری سیف اللہ خالد، قاری سیف الرحمن راشدی، متحدہ محاذ صوبہ بہاولپور کے رہنما مخدوم سید ناصر بخاری و دیگر قائدین شریک تھے۔ اجلاس میں بحالی صوبہ بہاولپور کے حوالہ سے اب تک کی پیشرفت اور جاری تحریک کے مختلف پہلوئوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیاگیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بہاولپور کے عوام چاہتے ہیں کہ ہر طرح کی سیاسی ودیگر وابستگیوں سے قطع نظر بہاولپور صوبہ کیلئے متحد ہوکر اجتماعی انداز میں آگے بڑھا جائے۔ قائد تحریک بحالی صوبہ بہالپور و متحدہ محاذ محمد علی درانی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی آئینی و قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی موجودہ مدت میں بہاولپو رصوبہ کی بحالی کو یقینی بنائے۔ بی جے پی صوبہ ہرگز قبول نہیں اور نہ ہی بہاولپور کے عوام اپنے حق پر کسی کو ڈاکہ مارنے دیں گے۔ ‘پہلے صوبہ پھر الیکشن’ اہل بہاولپور کا مطالبہ بن چکا ہے۔ مولانا رشید احمد لدھیانوی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کسی بھی قوت کو بحالی صوبہ بہاولپور کے خلاف اقدام کی ہرگزاجازت نہیں دیں گے۔
بعض لوگ بہاولپور کے عوام کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم ہی صوبہ بہاولپور بحال کریں گے لیکن انشا اللہ صوبہ بہاولپور عوام کی اجتماعی قوت سے بحال ہوگا۔ کسی فرد یا جماعت کے مرہون منت نہ ہوگاا ور نہ ہی کسی کو بہاولپور صوبہ بحالی پر سودے بازی کرنے دیں گے۔ اجلاس میں طے پایا کہ بہاولپور صوبہ بحالی کیلئے ضلع کی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائے گی۔