بہاولپور (جیوڈیسک) بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض جاں بحق ہو گیا۔ لواحقین کے ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے کام بند کرکے سرکلر روڈ پر احتجاج کیا۔ بہاولپور شہر سے کم عمر لڑکی کو انتہائی تشویشناک حالت میں وکٹوریہ ہسپتال لایا گیا۔
ڈاکٹروں نے لڑکی کی جان بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی جس پر لواحقین نے ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کو اطلاع دی گئی تو ڈی ایس پی لیگل نے ملزمان کو پکڑنے کی بجائے ڈاکٹروں کو مارنے اور پکڑنے کوشش کی جس کو ینگ ڈاکٹرز نے آکر ناکام بنا دیا۔