بحرین میں الیکشن کاپہلا دور 22 نومبر کو ہو گا

Election

Election

مناما (جیوڈیسک) پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہو کر ، رات آٹھ بجے تک بارہ گھنٹے جاری رہے گی۔ الیکشن کا دوسرا دور ایک ہفتے بعد 29 نومبر کو ہو گا۔ 2002 میں کی جانے والی جمہوری اصلاحات کے بعد بحرین میں یہ چوتھے انتخابات ہوں گے۔

بحرین کے جو لوگ بیرون ممالک رہتے ہیں وہ اپنے سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں 18 اور 25 نومبر کو ووٹ ڈال سکیں گے۔ اکتوبر کی 15 تاریخ سے لے کر 19 تک ملک کے مختلف حصوں سے کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے۔