بحرین میں بلدیاتی، پارلیمانی انتخابات آج ہو ں گے، اپوزیشن کا بائیکاٹ

Al Wefaq

Al Wefaq

مناما (جیوڈیسک) بحرین میں پارلیمانی انتخابات آج ہورہے ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے پہلے ہی ان انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ بحرین میں آج بلدیاتی اور پارلیمانی انتخابات منعقد ہورہے ہیں، ان انتخابات میں 419 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جن میں9 فیصد تعداد خواتین کی ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعت الوفاق نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ ان انتخابات کا بائیکاٹ کریں کیونکہ یہ ان کا حق ہے اور انہیں کسی بات سے فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں، دارالحکومت مناما میں نماز جمعہ کے بعد الوفاق کے زیر اہتمام ایک ریلی بھی نکالی گئی اور ان انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل کی گئی۔