بحرین (جیوڈیسک) بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے 24 نومبر کو ملک میں آیندہ پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔
سوموار کو جاری کردہ ایک شاہی حکم کے مطابق ’’ رجسٹرڈ ووٹر نمایندگان کونسل کے ارکان کے انتخاب کے لیے ہفتہ 24 نومبر کو صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ضمنی انتخاب کی صورت میں پولنگ ہفتہ یکم دسمبر کو ہوگی۔ بیرون ملک مقیم بحرینی تارکینِ وطن وہاں موجود اپنے سفارت خانوں ، قونصل خانوں اور سفارتی مشنوں میں منگل 20 نومبر کو اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔ضمنی انتخاب کی صورت میں پولنگ منگل 27 نومبر کو ہوگی‘‘۔
اس حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ نمایندگان کونسل کے انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار بدھ 17 اکتوبر سے اتوار 21 اکتوبر تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے اور یہ درخواستیں متعلقہ انتخابی حلقوں میں خصوصی کمیٹیوں کے پاس جمع کرائی جاسکیں گی‘‘۔