بحرین: اپوزیشن رہنما سے ملاقات پرامریکی نائب وزیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

Malinowski

Malinowski

مناما (جیوڈیسک) بحرین نے امریکا کے نائب وزیر خارجہ کو ایک بڑے اپوزیشن گروپ سے ملاقات کرنے پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ بحرین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے۔

کہ جمہوریت اور انسانی حقوق کے بارے میں امریکا کے نائب وزیر خارجہ ٹام مالینووسکی Malinowski کو ملک چھوڑنے کاحکم دیا ہے۔ ان پر الزام ہے۔

کہ انہوں نے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اور ملکی مفاد کے برخلاف مخالفین سے ملاقاتیں کیں۔ ٹام مالینووسکی اتوار کوتین روزہ دورے پر بحرین پہنچے تھے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ٹام مالینووسکی کو بحرین چھوڑنے کے حکم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔