منامہ (جیوڈیسک) بحرین کی عدالت نے پولیس اہلکار کو قتل کرنے کے الزام میں دو افراد کو پھانسی اور سات کو پانچ سے دس سال قید کی سزا سنا دی، بحرین کی نظر ثانی کی عدالت نے پیر کو اپنے اجلاس میں دوافرادکو پھانسی کا حکم دیدیا جبکہ دیگر سات افراد کو پانچ سے دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
بحرین کی عدلیہ نے 19 فروری 2014 کو بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ماہر عباس کے ہاتھوں ایک پولیس اہلکار کو قتل کرنے کی سزا کے الزام میں اس کے خلاف پھانسی کی سزا کا حکم جاری کیا، بحرین کی عدلیہ نے حکومت مخالف فوٹو گرافر احمد حمیدان کو دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔