بحرین (جیوڈیسک) بحرین کے دارالحکومت ماناما کی جیل پر حملہ کر کے دہشت گردی کے جرم میں سزا پانے والے دس مجرموں کو چھڑوا لیا گیا۔ حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا۔
بحرین کے سرکاری ٹی وی نے مفرور مجرموں کی تصاویر جاری کی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کے مضافات میں واقع جاؤ جیل کے قریبی علاقوں کا محاصرہ کر لیا گیا ہے اور مفرور مجرموں کی تلاش جاری ہے۔
جاؤ جیل میں سنگین جرائم میں ملوث افراد کو رکھا جاتا ہے۔ دو ہزار پندرہ میں جیل میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے اور ایک عدالت نے گزشتہ برس جنوری میں ستاون افراد کو دہشتگردی کے الزامات کے تحت مختلف مدت کی سزا دی تھی۔