بحرین(جیوڈیسک)بحرین کے شیخ سلطان بن ابراہیم الخلیفہ ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے صدر منتخب، بحرین کے شیخ سلمان نے 33 ووٹ لئے، یو اے ای کے حمام اور تھائی لینڈ کے فاکودی کو شکست دی۔کوالالمپو کے شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے صدر منتخب ہوگئے۔ ایشین فٹبال کنفیڈریشن کی صدارت کیلئے بحرین کے شیخ سلمان بن ابراہیم اور محمد بن حمام میں مقابلہ تھا۔ فیفا کی ایگزیکٹو باڈی کے 33 ممبران نے شیخ سلمان کے حق میں ووٹ دیا۔
جب ان کے مخالف امیدوار فاکودی کو سات اور سرکاکو کو چھ ووٹ ملے۔ فیفا کے صدر سیپ پلاٹر نے کہا ہے کہ شیخ سلمان کی دوسری کامیابی نہ صرف قطر بلکہ ہمارے حساب سے بھی ضروری تھی۔ شیخ سلمان نے چھیالیس کے ایوان میں یو اے ای کے حامام المعروف یوسف السرکال اور تھائی لینڈ فاکودی کو شکست دی۔
کامیابی کا اعلان ہوتے ہی ہوٹل میں موجود ان کے حامیوں نے نعرہ بازی شروع کر دی۔ قبل ازیں انہوں نے قطر ورلڈ کپ آرگنائزنگ چیف حسن التھوادی کو اٹھائیس کے مقابلے میں اٹھارہ ووٹوں سے ہرا کر فیفا کی ایگزیکٹو کمیٹی کی خالی نشست پر کامیابی حاصل کی۔