بحرین : لوگ حکومت کے خلاف سڑکوں پر آگئے

Bahrain

Bahrain

مناما(جیوڈیسک)بحرین میں لوگ حکومت کے خلاف سڑکوں پر آگئے۔۔ پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔بحرین کے گاوں دیراز میں لوگوں نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔

اس دوران مظاہرین نے پولیس پر پیٹرول بم پھینکے۔جس کے بعد پولیس نے بھی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی۔کئی مظاہرین نے ماسک پہنے ہوئے تھے۔ جس کی وجہ سے مظاہرین کی شناخت میں مشکلات پیش آئیں۔پولیس اور مظاہرین کے درمیان آنکھ مچولی کافی دیر تک جاری رہی۔