مناما/خرطوم (جیوڈیسک) سعودی عرب کے بعد بحرین اور خرطوم نے ایرانی سفراء کو ملک چھوڑنے کے احکامات دے دیئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بحرین نے ایرانی سفارتکاروں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوڈان نے بھی سعودی عرب کو ایرانی سفیر کو نکالنے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
سعودی مذہبی اسکالر شیخ النمر کی سزائے موت پر تہران میں سعودی سفارتخانے پر حملہ کیا گیا تھا،تہران میں سفارتخانے پر حملے کے بعد سعودی عرب نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔