بحرین (جیوڈیسک) خلیجی ریاست بحرین کی پولیس نے دہشت گردی کی ایک خطرناک سازش ناکام بناتے ہوئے کئی خطرناک دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
منامہ پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایک خطرناک دہشت گرد گروہ ملک میں دہشت گردی اور اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کررہا تھا مگر دہشت گردوں کو ان کی منصوبہ بندی پر عمل درآمد سے قبل ہی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پکڑے گئے دہشت گردوں کو ایران کی پشت پناہی حاصل تھی اور انہوں نے ایرانی پاسداران انقلاب کی زیرنگرانی عسکری تربیت حاصل کر رکھی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، اہم شخصیات کو قاتلانہ حملوں کا نشانہ بنانے اور حساس تنصیبات پر دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔