بحرین میں آج پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں

Polling

Polling

بحرین (جیوڈیسک) خلیجی ریاست بحرین میں آج پارلیمانی انتخابات ہورہے ہیں، دو ہزار گیارہ کے ملک گیر احتجاج کے بعد بحرین میں یہ پہلے انتخابات ہیں۔

چالیس نشستوں کے لئے تین لاکھ سے زائد افراد ووٹ دیں گے۔ اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے تمام جماعتوں پر زوردیا ہے کہ وہ اتنخابات میں حصہ لیں۔

بحرین کے وزیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں تاہم کسی کو تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔