مناما (جیوڈیسک) بحرین میں اپوزیشن رہنما کی جیل میں سزاکی مدت بڑھانے پر ہنگامے پھوٹ پڑے ، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیںبھی ہوئیں۔مظاہرین نے پولیس پر پتھرائو کیا۔
پینٹ بم پھینکے،پولیس نے جوابی کارروائی میں آنسوگیس استعمال کی ، بحرین حکام نے اپوزیشن رہنما عالم دین شیخ علی سلمان کی حراست کی مدت مزید 15 دن بڑھا دی ہے، اپوزیشن گروپ الوفاق کے سیکرٹری جنرل 28 دسمبر سے زیر حراست ہیں ،ان پر بزور طاقت حکومت کو ہٹانے اور لوگوں کو اشتعال دلانے کا الزام ہے۔