راولپنڈی (جیوڈیسک) بحریہ ٹاؤن کی جانب سے شمالی وزیرستان کےآئی ڈی پیز کے لئے 3 موبائل ہیلتھ یونٹ اور راشن سے بھرے دو ٹرک راولپنڈی سے روانہ کر دئے گئے ہیں۔
بحریہ ٹاؤن بنوں میں بحریہ دسترخوان بھی لگائے گا۔ بحریہ ٹاؤن نے شمالی وزیر ستان آپریشن متاثرین کے لیے امداد کی ابتدائی کھیپ بنوں کے لیے روانہ کر دی ہے۔
بحریہ ٹاؤن کی جانب سے 3 موبائل اسپتال بھیجے گئے ہیں،موبائل اسپتال بنوں کے علاوہ لکی مروت، ہنگو، ڈی آئی خان بھی جاتے رہیں گے۔ 7 ڈاکٹر ، پیرا میڈکل اسٹاف اور بائیو مکینیکل انجینئروں کی ٹیم ہیلتھ یونٹس کے ساتھ ہے۔
بحریہ ٹاؤن کے ہیڈ ریلیف آپریشنز طاہر بٹ کا کہنا ہے کہ جب تک متاثرین اپنے گھروں کو واپس نہیں چلے جاتے، ہیتلھ یونٹس وہیں رہیں گے۔ ہیلتھ یونٹ ای سی جی، کلینکل لیب سمیت جدید سہولتوں سے آراستہ ہیں۔ کرک بنوں میں مود کرتی رہے گی۔
جنرل ڈاکٹرز جا رہے ہیں۔ عورتوں بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔ خصوصی ڈاکٹرز چاہیے تو وہ بھی جائیں گے۔ مقامی ہائر کریں گے۔ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے بنوں میں دسترخوان بھی لگایا جائے گا۔ جو بعد میں 4 اور مقامات پر بھی قائم کیا جائے گا۔
1دسترخوان بنوں اور 4 اور مقامات پر لگیں گے۔ رمضان میں سحری افطاری بعد میں دو وقت کا کھانا ۔ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے لئے راشن کے دو ٹرک بھی روانہ کیے گئے جن میں روز مرہ کی اشیا آٹا، گھی ، چینی، دالیں ، پتی ، چاول اور کھجور کے پیکٹ شامل ہیں۔