کراچی (جیوڈیسک) بحریہ ٹاؤن کی جانب سے عبدالستار ایدھی کو 5 کروڑ روپے کا چیک دے دیا گیا۔ چیک بحریہ ٹاؤن کے ایگزیکٹو ڈائرکٹر زین ملک نے دیا۔ عبدالستار ایدھی کے دفتر میں ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔
لوٹی جانے والی رقم لوگوں کی امانتوں پر مشتمل تھی جس میں نقد رقم اور زیورات شامل تھے۔ جس کے بعد بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کی جانب سے عبدالستار ایدھی کو نقصان کے ازالے کی پیش کش کی گئی تھی۔