بحریہ ٹاوٴن اور بین الاقوامی فوڈ چین کے درمیان معاہدہ

Bahria Town

Bahria Town

اسلام آباد (جیوڈیسک) بحریہ ٹاوٴن راولپنڈی اسلام آباد میں بین الاقوامی فوڈ چین کی برانچیں کھولنے کے معاہدے پر دستخط ہو گئے، ملک ریاض کا کہنا ہے کہ پاکستان میں معاشی سرگرمیاں بڑھنے سے دہشت گردی ختم ہو گی۔

بحریہ ٹاوٴن اور بین الاقوامی فوڈ چین ایم سی آر لمیٹڈ کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب بحریہ ٹاوٴن راولپنڈی میں ہوئی۔ معاہدے پر دستخط بحریہ ٹاوٴن کے چیئرمین ملک ریاض حسین اور بین الاقوامی فوڈ چین پاکستان کے سربراہ عقیل حسن نے کیے۔

بحریہ ٹاوٴن کے چیئرمین ملک ریاض نے کہا کہ دنیا کی کئی فوڈ چین پاکستان میں آچکی ہیں، اور بھی لائیں گے، تمام عالمی برانڈز سے رابطہ ہے، ان کے آنے سے پاکستان میں معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی اور ملک ترقی کرے گا۔

ملک ریاض نے کہا کہ وہ لوگوں کا بحریہ ٹاوٴن پر اعتماد برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، کراچی میں بحریہ ٹاوٴن منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ خاندانوں کو روزگار ملے گا۔