کراچی (جیوڈیسک) بحریہ ٹاؤن نے کراچی میں دنیاکی تیسری سب سے بڑی مسجد بنانے کا فیصلہ کیا ہے، مسجد الحرام دنیا کی سب سے بڑی اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم دوسری بڑی مسجد ہے۔ ذرائع کے مطابق مسجد اسلامی فن تعمیر کا شاہکار ہو گی جس میں 8لاکھ افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہو گی۔
بحریہ ٹاؤن کےاس پروجیکٹ کےت حت مسجد میں ایک میوزیم بھی ہو گا، جس میں قرآن پاک کے قدیم اور نایاب نسخے رکھے جائیں گے۔ مسجد میں 70 ہزار سے زائد نمازی بیک وقت نماز ادا کر سکتے ہیں۔
مسجد انتہائی خوبصورت اور دیدہ زیب ہو گی۔ بحریہ ٹاؤن کو حال ہی میں لاہورمیں دنیاکی ساتویں بڑی مسجدکی تعمیر کا اعزاز حاصل ہے جس میں 70 ہزار سے زائد نمازی بیک وقت نماز ادا کر سکتے ہیں۔ اس مسجد میں جمعے کو ایک لاکھ افراد کا اجتماع ہوا جس میں مولانا طارق جمیل نے خصوصی بیان بھی کیا تھا۔