بیت اللہ میں اذان سننے کے لئے لاوڈ سپیکرز کی تعداد چار ہزار ہو گئی

Azan

Azan

مکہ مکرمہ (جیوڈیسک) سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں رمضان کے دوران نمازیوں کی تعداد میں بہت اضافہ ہو جاتا ہے۔ مکہ میں خانہ کعبہ میں بہتر سماعت کے لیے ایک جدید نظام نصب کیا گیا ہے۔

جس میں بہت بڑے بڑے لاوڈ سپیکر نصب کیے گئے ہیں تاکہ نمازی کئی میل دور سے بھی مسجد میں ہونے والی نماز و عبادات کی آواز سن سکیں۔ نئے سپیکروں کی آواز نو کلومیٹر دور سے سنی جا سکے گی۔ سپیکروں میں ایسے آلات بھی نصب کیے گئے ہیں۔

جن کی وجہ سے ان کی آواز تیز ہواوں سے متاثر نہیں ہو گی اور خراب موسم میں بھی صاف سنائی دے گی۔ اسی طرح ابراج البیت نامی اس مینار کی چوٹی پر نصب سبز روشنی 30 کلومیٹر دور سے نظر آئے گی۔ 601 میٹر اونچا ابراج البیت نامی یہ مینار جو کسی عمارت سے جڑا ہوا نہیں دنیا کا تیسرا بلند ترین مینار ہے۔

اور اس کی چوٹی پر نصب سبز روشنی 30 کلومیٹر دور سے نظر آئے گی۔ سماعت سے محروم یا اونچا سننے والے نمازی اور زائرین اس سے مستفید ہو سکیں گے۔ اس کے علاوہ مکے کے بڑے کلاک ٹاور پر سبز روشنیاں لگائی گئی ہیں جو نماز کے اوقات میں روشن ہو جایا کریں گی ، جن سے نمازیوں کو بہت فاصلے سے نمازوں کے اوقات کا علم ہو سکے گا۔