باجوڑ ایجنسی میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

Bajaur Agency

Bajaur Agency

باجوڑ ایجنسی (جیوڈیسک) تحصیل ماموند کے علاقے گبری میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے گبری میں زمین کے تنازعے پر 2 گروپوں نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مقامی افراد اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں بھی شروع کر دی ہیں۔