باجوڑایجنسی (جیوڈیسک) باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں افغان شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 3 اہلکار شہید اور ایک اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے افغانستان کے علاقے کنڑ سے تحصیل ماموند کے سرحدی علاقے غاخی پاس میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت تین سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے حملے میں ایک اہلکار سمیت 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔ سیکیورٹی اہلکاروں کو ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔