باجوڑ ایجنسی (جیوڈیسک) باجوڑ ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے میں تین ایف سی اہلکار شہید ہو گئے۔ وزیراعظم نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا دہشت گرد مایوسی کے عالم میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔
باجوڑ ایجنسی کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی میں گشت کر رہے تھے۔ دہشت گردوں نے سڑک کنارے پہلے سے نصب بارودی مواد کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 3 اہلکار شہید ہو گئے۔
واقعے کے بعد فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ شہیدوں کے جسد خاکی قریبی اسپتال منتقل کر دیئے۔ وزیراعظم نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا دہشت گرد مایوسی کے عالم میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔