باجوڑ (جیوڈیسک) باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکہ ، قبائلی رہنما سمیت 5 افراد جاں بحق، گاڑی مکمل تباہ۔ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے کمرسر میں قبائلی رہنما محمد جان اپنی گاڑی میں 5 ساتھیوں کے ہمراہ جا رہے تھے کہ سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہو گیا جس سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی اور محمد جان ، قاری فضل ربی۔
ملک مسافر خان اور نور احمد سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی مکمل تباہ ہو گئی اور انسانی اعضا دور دور تک بکھر گئے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔