باجوڑ (جیوڈیسک) عسکری ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹوں حملہ کر دیا جس سے پاک فوج کے 2 جوان شہید جبکہ افسر سمیت 3 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
دہشتگردوں نے باجوڑ میں قائم مونوز نگل اور مکھا ٹاپ پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ عسکری ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ 25 مئی سے اب تک افغانستان سے پاکستانی حدود میں فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
پاکستان نے افغان ناظم الامور کو طلب کرکے باجوڑ ایجنسی میں چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے پر احتجاج کیا تھا لیکن افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا تھا کہ پاکستان فوج کی جانب سے افغان علاقوں پر گولہ باری بند کی جائے۔