پشاور (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ باجوڑ اور فتح جنگ میں کارروائیاں بمباری کا ردعمل ہیں۔
حکومت سے مذاکرات کے لیے اب بھی سنجیدہ اور مخلص ہیں نہ پہلے مذاکرات کے دروازے بند کیے ہیں اور نہ اب کریں گے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ جنگ بندی کے دوران لاپتہ ساتھیوں کی لاشیں ملتی رہیں۔
واضح رہے باجوڑ ایجنسی میں افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں کے پاکستانی پوسٹوں پر حملے میں چار جوان شہید ہو گئے جبکہ فتح جنگ میں حساس ادارے کی گاڑی پر خودکش حملے میں کرنل ظاہر شاہ، کرنل ارشد اور تین شہری شہید ہو گئے۔