باجوڑ : غیر معینہ مدت تک موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد

Bajaur

Bajaur

باجوڑ (جیوڈیسک) باجوڑ ایجنسی میں پولیٹیکل انتظامیہ نے غیر معینہ مدت تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگا دی۔ دوسری جانب قبائلی عمائدین نے گرینڈ جرگے میں انتظامیہ کو امن و امان برقرار رکھنے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ خار اور ماندل قبائل کے ساتھ پولیٹیکل انتظامیہ کا گرینڈ جرگہ باجوڑ ایجنسی کے ہیڈکوارٹر خار میں ہوا۔

جرگے سے خطاب میں پولیٹیکل ایجنٹ سید عبدالجبار شاہ کا کہنا تھا کہ قبائلی عمائدین اپنے علاقوں میں مشتبہ افراد کی سرگرمیوں پرنظر رکھیں۔ امن وامان برقرار رکھنے اور عسکریت پسندوں کیخلاف حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔ انہوں نے عمائدین کے مطالبے پر ایجنسی بھر میں موٹرسائیکل چلانے پر پابندی کا علان کیا۔