باجوڑ ایجنسی (جیوڈیسک) پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں پولیو ٹیم پر سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ کہ پولیو ٹیم کی گاڑی کو باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں لیویز کے دو اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں تحصیل خار کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا، جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ یاد رہے۔
کہ گذشتہ روز کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے باجوڑ ایجنسی میں پمفلٹس تقسیم کیے گئے تھے، جن میں انسدادِ پولیو مہم میں حصہ لینے والے ورکرز کو سنگین نتائنج کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔