باجوڑ (جیوڈیسک) نواگئی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل نواگئی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ 4 روز قبل بھی کرم ایجنسی سے پارا چنار جاتے ہوئے ایک گاڑی خومتہ کے مقام پر بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔