ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ ان کی زندگی میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا نے فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘میں اپنا کام مکمل کروادیاہے اور شوٹنگ کے آخری روز انسٹاگرام پر سیٹ پر بنائی جانیوالی اپنی ایک تصویر شئیر کی جس کے ساتھ انھوں نے کہا ہے کہ یہ فلم ان کی لیے نہایت خاص ہے اور یہ ان کی زندگی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
پریانکا چوپڑ انے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس فلم میں ان کو اداکاری کرنے کا موقع فراہم کیا۔ واضح رہے’’باجی راؤ مستانی‘‘ کی کہانی باجی راؤ پیشوا اور رقاصہ مستانی کی محبت پر مبنی ہے۔
جس میں باجی راؤ پیشوا کا کردار رنویر سنگھ اور مستانی کاکردار دپیکا پڈوکون جب کہ پریانکا باجی راؤ کی پہلی بیوی کا کردار نبھارہی ہیں۔ فلم 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔