میری بیکری حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء تیار کر کے فروخت کر رہی ہے۔ قیصر رمضان

Gujarat

Gujarat

گجرات : ماسٹر بیکرز کے چیف ایگزیکٹو اور بیکر زو سویٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری قیصر رمضان بٹ نے کہا ہے کہ اے سی گجرات نے میری بیکری پر چھاپہ مسلم لیگ ق کے نام نہاد سابق نائب ناظم مرزا سعید بیگ کی شکایت پر مارا گیا ہے جو کہ زیادتی ہے انہوں نے کہا ہے کہ میری بیکری حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء تیار کرکے فروخت کر رہی ہے۔

مرزا سعید بیگ کو رنج تھا کہ میں نے اسکے بھتیجے سنی بیگ سے مکان خریدا جو کہ وہ خریدنا چاہتا تھا اے سی گجرات بلاوجہ میری بیکری کو سیل کیا ہے قیصر رمضان بٹ نے مزید کہا ہے کہ اے سی گجرات اس طرح جھوٹے کے کہنے یا پیغام پر بیکرز یا دوسری دوکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے رہے تو پھر حالات سنگین ہوجائینگے انہوں نے کہا ہے کہ اے سی گجرات کے اس رویہ سے بیکر ز اینڈ سویٹس ایسوسی ایشن میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔