بدین (عمران عباس) 17 نومبر کو محترمہ بختاور بھٹو زرداری کی سربراہی میں بچوں کا عالمی دن کراچی میں منایا جائے گا، اس بات کا اظہار محکمہ سماجی بہبود کی صوبائی وزیر شمیم ممتاز نے یک تقریب کے دوران کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی ترقی کے لیئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے جس کے لیئے پوری سندھ میں خواتین کے مختلف سینٹر بنائے جا رہے ہیں جس میں بے روزگار خواتین کو روزگار کے لیئے ٹریننگ دی جائیگی۔
گجو شہر میں سماجی رہنماء سجاد میمن کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر شمیم ممتاز نے مزید کہا کہ شعور رکھنے والے لوگوں کو اپنے علاقوں میں ہونے والی سرگرمیوں میں بڑھ چڑ کر حصہ لینا چاہیئے جس کے باعث وہ علاقے تیزی سے ترقی کریں گے۔