نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنی ہی حکومت کے جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے اقرار کیا ہے کہ بالاکوٹ حملے میں کوئی پاکستانی فوجی یا شہری جاں بحق نہیں ہوا۔
آخر کار بھارتی وزیر خارجہ اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما سشما سواراج نے خود ہی اپنی حکومت کا جھوٹ فاش کر دیا۔ سشما سواراج کا کہنا ہے کہ پاکستانی علاقے بالاکوٹ میں بھارت کی دراندازی کے نتیجے میں نہ تو کوئی پاکستانی شہری اور نہ ہی فوجی جاں بحق ہوا۔
بی جے پی کے موقف سے یوٹرن لیتے ہوئے سشما سوراج کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ کو ہدایت دی گئی تھی کہ کسی بھی پاکستانی شہری یا سپاہی کو نقصان نہیں پہنچانا بلکہ ہماری دراندازی کا مقصد اپنا دفاع تھا۔
یاد رہے کہ سشما کے بیان سے قبل بی جے پی کے رہنما اور بھارتی میڈیا بالاکوٹ میں تین سو سے پانچ سو افراد کی ہلاکت سے متعلق جھوٹ بولتا رہا تھا۔