پشاور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر نصراللہ شجیع بالاکوٹ میں دریا میں ڈوب گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق نصراللہ شجیع دریا میں ڈوبنے والے بچے کو بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگائی تاہم بچے کی لاش کچھ دیر میں مل گئی لیکن نصر اللہ شجیع تاحال لاپتہ ہیں،ان کی تلاش جاری ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دریا میں پانی کا بہاؤ تیز ہوتا ہے اور عام طور سے دریا میں گرنے والے افراد کا بچنا مشکل ہوتا ہے۔