بلدیہ کورنگی کے تحت عید الفطر پر اور تعطیلات کے دوران بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات

CHAIRMAN DMC Korangi Karachi

CHAIRMAN DMC Korangi Karachi

کراچی : بلدیہ کورنگی کے تحت نماز عید الفطر اور عید کے تعطیلا ت کے دوران بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات ،شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں صفائی و ستھرائی ،روشنی کی بحالی سمیت بلدیاتی سولیات کے حوالے سے مثالی انتظامات پر علماء اکرام ،علاقہ معززین عمائدین اور عیدگاہوں اور مساجد و امام بارگاہوں کے منتظمین نے چیئر مین بلدیہ کورنگی سے اظہار تشکر کیا ہے ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر محکمہ پارکس بلدیہ کورنگی کی جانب سے فیملی پارکوں کو مکمل فعال رکھا گیا اور ڈائریکٹر پارکس شہاب جلیس کی نگرانی میں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ضلع کورنگی کی تمام فیملی پارکس سمیت دیگر تفریحی مقامات پر عوام کو سہولیات کی مکمل فراہمی کو یقینی بنا یا گیا۔

چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا ،وائس چیئر مین سید احمر علی نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور وارڈز کونسلرز کے ہمراہ عید الفطر کے پہلے دن شہداء ،اسیر اور لاپتہ کارکنان کے گھروں پر گئے اور اُن کی خاندان سے ملاقات کی اور ان سے عید الفطر پر مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔

پبلک ریلیشن آفیسر :ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی