کراچی (جیوڈیسک) سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔
عدالت نے پولیس کارکردگی پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے ملزم منصور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔
تفتیشی افسر نے عذز پیش کیا کہ وہ بیماری کی وجہ سے سانحہ بلدیہ کے ملزم منصور کو گرفتار نہ کر سکا۔ جبکہ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ملزم منصور رینجرز کی تحویل میں ہے۔ عدالت نےسانحہ بلدیہ کیس کی سماعت2مئی تک ملتوی کردی۔