کراچی (جیوڈیسک) حکومت سندھ نے کراچی پولیس چیف کی درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ سے بلدیہ ٹائون فیکٹری آتشزدگی کیس میں رضوان قریشی اور شاہد بھائیلہ سمیت 6 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔
کراچی پولیس غلام قادر تھیبو نے محکمہ داخلہ سندھ سے بلدیہ ٹائون فیکٹری کیس میں ملزمان رضوان قریشی، شاہد بھائیلہ اور ارشد بھائیلہ سمیت چھ افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی۔
پولیس چیف کراچی کا کہنا ہے کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرانے کا مقصد یہ ہے کہ تحقیقات میں رکاوٹ نہ ہو۔
محکمہ داخلہ سندھ نے اس سلسلے میں وفاقی وزارت داخلہ کو ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے لئے خط لکھ دیا ہے۔