کراچی (جیوڈیسک) جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیکٹری مالکان سے بیس کروڑ روپے بھتہ طلب کیا گیا تھا۔ واقعہ کی ایف آئی آر میں بھتے کے عنصر کو نذر انداز کر دیا گیا۔
جے آئی ٹی نے واقعے کا انسداد دہشت گردی کے تحت نیا مقدمہ درج کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رحمان بھولا، حماد صدیقی، زبیر عرف چریا سمیت آٹھ افراد کو ایف آئی آر میں ملزم نامزد کیا جائے۔
جے آئی ٹی نے مفرور ملزموں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش بھی کی ہے۔